سعادت حسن منٹو
منٹو 11مئی 1912کو موضع سمبرالہ ، ضلع لدھیانے میں پیدا ہو ا۔ اس کے والد لدھیانے کی ایک تحصیل میں تعینات تھے۔ دوست اسے ٹامی کے نام سے پکارتے تھے۔ منٹو اپنے گھر میں ایک سہما ہوا بچہ تھا۔ سوتیلے بہن بھائیوں کی موجودگی اور والد کی سختی کی وجہ سے اپنا آپ ظاہر نہ کر سکتا تھا۔ اس کی والدہ اس کی طرف دار تھی۔ وہ ابتدا ہی سے تعلیم کی طرف مائل نہیں تھا۔ اس کی ابتدائی تعلیم گھر میں ہوئی۔ 1921میں اسے ایم اے او مڈل سکول میں چوتھی جماعت میں داخل کرایا گيا۔ اس کا تعلیم کریئر حوصلہ افزا نہیں تھا۔ میٹرک کے امتحان میں تین مرتبہ فیل ہونے کےبعد اس نے 1931میں یہ امتحان پاس کیا تھا۔ اس کے بعد اس نے ہندو سبھا کالج میں ایف اے میں داخلہ لیا لیکن اسے چھوڑ کر منٹو نے ایم او کالج میں سال دوم میں داخلہ لے لیا- اس نے انسانی نفسیات کو اپنا موضوع بنایا۔ پاکستان بننے کے بعد اس نے بہترین افسانے تخلیق کیے۔ جن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کھول دو ، ٹھنڈا گوشت ، دھواں ، بو شامل ہیں۔ کثرتِ شراب نوشی کی وجہ سے 18 جنوری 1955 ان کا انتقال ہوا۔
منتخب کہانیاں
- اشتراکیت
- اصلاح
- اللّہ دِتّا
- انقلاب پسند
- بابو گوپی ناتھ
- بلاؤز
- بے خبری کا فائدہ
- تعاون
- تقسیم
- تماشا
- ٹھنڈا گوشت
- ٹوبہ ٹیک سنگھ
- جاؤ، حنیف جاؤ
- جائز استعمال
- جھوٹی کہانی
- جوتا
- جی آیا صاحب
- جیلی
- چوری
- حجِ اکبر
- حلال اور جھٹکا
- حیوانیت
- خونی تھوک
- دھواں
- شادی
- طاقت کا امتحان
- کالی شلوار
- کرامات
- کھول دو
- گھاٹے کا سودا
- مزدوری
- مس مالا
- ممد بھائی
- مناسب کاروائی
