کہیں آہ بن کے لب پر تیرا نام نہ آ جائے : حبیب جالب
کہیں آہ بن کے لب پر تیرا نام نہ آ جائے
تجھے بے وفا کہوں میں وہ مقام آ نہ جائے
ذرا زلف کو سنبھالو میرا دل دھڑک رہا ہے
کوئی اور طاہرِ دل تہِ دام آ نہ جائے
جسے سُن کے ٹُوٹ جائے میرا آرزو بھرا دل
تیری انجمن سے مجھ کو وہ پیام آ نہ جائے
وہ جو منزلوں پہ لا کر کسی ہمسفر کو لوٹیں
انہی رہزنوں میں تیرا کہیں نام آ نہ جائے
یہ مہ و نجوم ہنس لیں میرے آنسوؤں پہ جالب
میرا ماہتاب جب تک لبِ بام آ نہ جائے
• — — — — — — — — — — — — — — — •
حبیب جالب کی مزید تخلیقات
- آخر کار یہ ساعت بھی قریب آ پہنچی نظم
- تُو رنگ ہے، غبار ہیں تیری گلی کے لوگ غزل
- جی دیکھا ہے مر دیکھا ہے غزل
- دل کی بات لبوں پر لا کر اب تک ہم دکھ سہتے ہیں غزل
- رُخصتی نظم
- کہیں آہ بن کے لب پر تیرا نام نہ آ جائے غزل
- مستقبل نظم
- میں نہیں مانتا نظم
- نہ ڈگمگائے کبھی ہم وفا کے رستے میں غزل
- یہ زندگی گزار رہے ہیں جو ہم یہاں غزل
