علی اکبر ناطق

علی اکبر ناطق علی اکبر ناطق کو ادبی منظر نامے پر نمودار ہوئے کچھ ہی عرصہ ہوا ہے مگر انھوں نے تقریباّ سب کی توجہ اپنی طرف منعطف کر لی ہے۔ وہ افسانہ نگار بھی ہیں اور شاعر بھی۔ ان کے افسانے پنجاب کی زمین اور تہذیب سے غیر معمولی دلچسپی اور ان کے بیان میں غیر معمولی مہارت کا ثبوت دیتے ہیں۔ ان کی نظم کے مابعد الطبیعیاتی سروکار میرا جی کی یاد دلاتے ہیں۔ علی اکبر ناطق 1973 میں اوکاڑہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے جہاں ان کا خاندان 1947 کی ابتلا کا شکار ہو کر مشرقی پنجاب سے نکل مکانی کر کے آ بسا تھا۔ انھوں نے مزدوری کرتے ہوئے تعلیم کا حصول جاری رکھا۔ ان کی کہانیوں میں ان کے تجربوں اور مشاہدوں کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں۔ ان کی شاعری کا مجموعہ، بے یقین بستیوں میں، حال ہی میں ”آج“ نے شائع کیا ہے جبکہ کہانیوں کی کتاب ”آکسفرڈ“ جلد ہی چھاپ رہا ہے۔

منتخب کہانیاں

منتخب نظمیں