احمد راہی
فلمی کہانی نویس اور نغمہ نگار ۔جدید پنجابی ادب کے ایک بہت ہی اہم شاعر۔احمد راہی کا تعلق امرتسر کے ایک کشمیری خاندان سے تھا جو آزادی کے بعد ہجرت کر کے لاہور آ گیا۔ امرتسر میں ہی انہوں میں مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو ، شاعر سیف الدین سیف ، کہانی نگار اے حمید کی صحبت میں رہتے ہوئے ادب میں دلچسپی لینا شروع کردی لیکن لاہور کے ادبی ماحول میں اس میں مزید نکھار آیا۔ لاہور آمد پر انہیں ترقی پسند ادبی مجلے ’سویرا‘ کا مدیر بنا دیا گیا۔ لیکن جب ترق پسند ادیبوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں تیزی آئی تو انہوں نے فلمی دنیا کا رخ کیا۔
